اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں ایران کے تجارتی اتاشی محمد مہدی جوانمرد قصاب نے بتایا ہے کہ دو ماہ کے وقفے کے بعد افغان تاجروں اور ڈرائیوروں کے ایران میں داخلے کا سلسلہ پیر سے دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے افغان ڈرائیوروں کو ویزے کی فراہمی کی شرائط کے بارے میں کہا کہ تمام ڈرائیوروں کو ویزے کے حصول کے لیے ہیلتھ سرٹیفکٹ کے ساتھ ہی کورونا وائرس نہ ہونے سے متعلق معتبر سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہو گا۔
342/